سوال

بنٹی ٹافی بناتے ہوئے، ایک کیڑا اس میں ڈالا جاتا ہے، کیا یہ درست ہے کہ نہیں؟

جواب

الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!

کیڑوں، مکوڑوں کو  عربی زبان میں ’حشرات الأرض‘ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ اور اہل عرب انہیں ’خبائث‘ میں شمار کیا کرتے تھے۔ سانپ ، بچھو ، چیونٹی اور دیگر کیڑے مکوڑے، یہ سب اسی میں آتے ہیں۔

اللہ تعالی قرآنِ کریم میں فرماتے ہیں:

{وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَائِثَ} [الأعراف: 157]

’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پاکیزہ چیزوں کو حلال قرار دیتے ہیں، اور خبیث چیزوں کو حرام قرار دیتے ہیں‘۔

اہل علم  نے حشرات الارض کی حرمت پر اسی آیتِ کریمہ سے استدلال کیا ہے۔[ المغني لابن قدامة:13/316]

لہذا مذکورہ ٹافی میں اگر کوئی کیڑا ڈالا جاتا ہے، تو اس کا کھانا جائزنہیں ہے۔

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين

مفتیانِ کرام

فضیلۃ الشیخ  ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  سعید مجتبی سعیدی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ