سوال 7732
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم
ایک عورت ہے 60 سال کی، ابھی صحت مند ہے،ان کے پاس ایک ایکڑ زمین جس میں گھر بھی ہے۔ والدین نہیں ہے، شوہر بھی نہیں ہے، کوئی اولاد بھی نہیں ہے،چار بھائی اور تین بہنیں ہیں۔
ایک بھتیجہ ہے جو ان کے گھر پر رہتا ہے اور ان کی خدمت کرتا ہے وہی ان کے بڑھاپے کا سہارا ہے۔
وہ عورت چاہتی ہے کہ میں اپنی زندگی میں ہی اپنی زمین اس بھتیجے کے نام کر دوں۔
کیا اس کے لیے ایسا کرنا صحیح ہوگا؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مشائخ اس کی اصلاح فرمائیں گے۔ ہمارے نزدیک، ہماری معلومات کے مطابق، چونکہ اس کے بہن بھائی موجود ہیں، اس لیے وہ اس کے وارث بنیں گے۔ اگر وہ انہیں محروم کرنا چاہتی ہے تو پھر اس کے لیے جائز نہیں کہ اپنی ساری دولت بھتیجے کو دے دے۔
البتہ ایک تہائی (ون تھرڈ) مال کی وصیت کرنے کی اجازت ہے، یعنی وہ اپنے مال کے ایک تہائی حصے کی وصیت کر سکتی ہے۔ یا پھر اپنے بہن بھائیوں کو راضی کر لے۔ اگر وہ راضی ہو جاتے ہیں تو پھر ان کے نام مال لگا دے۔
لیکن یاد رہے کہ زندگی میں جو کچھ دیا جائے گا، وہ گفٹ (ہبہ) ہوگا، ترکہ نہیں۔ ترکہ تو وفات کے بعد ہی بنتا ہے اور اس کے حصے شریعت میں مقرر ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




