سوال 7733

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
علمائے کرام سے ایک مسئلے میں رہنمائی مطلوب ہے۔
ایک شخص نے شادی کے موقع پر اپنی بیوی کا دو لاکھ روپے حقِ مہر مقرر کیا تھا، لیکن کسی وجہ سے وہ ساری زندگی یہ حقِ مہر ادا نہ کر سکا۔ اسی طرح بیوی کا جہیز کا سامان بھی موجود ہے۔ اب بیوی کا انتقال ہو چکا ہے۔
سوال یہ ہے کہ:
مرحومہ بیوی کے ترکے میں سے شوہر کو کتنا حصہ ملے گا؟
جو دو لاکھ روپے حقِ مہر شوہر ادا نہیں کر سکا، اب اس کی ادائیگی کا کیا حکم ہے؟
بیوی کے جہیز کے سامان کی شرعی حیثیت کیا ہوگی اور اسے کیسے تقسیم کیا جائے گا؟
براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
جزاکم اللہ خیراً۔

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شوہر کے ذمے جو دو لاکھ روپے حقِ مہر باقی ہیں، وہ مرحومہ بیوی کا حق ہے۔ لہٰذا یہ رقم بھی مرحومہ کے ترکے میں شامل کی جائے گی۔ اس کے بعد شرعی اصولوں کے مطابق شوہر، بچوں اور دیگر مستحق ورثاء میں ان کے مقررہ حصے تقسیم کیے جائیں گے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ