سوال 7741
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علیین کی وضاحت فرما دیں، کہ وہاں ابرار لوگوں کی روحیں ملتی ہیں؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عمومی طور پر ﴿وَمَا أَدْرَاكَ مَا عِلِّيُّونَ كِتَابٌ مَرْقُومٌ يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُونَ﴾ سے معلوم ہوتا ہے کہ علیین نامۂ اعمال کی جگہ ہے۔لیکن بعض روایات میں، ہماری معلومات کے مطابق، یہ بات بھی آئی ہے کہ نیک لوگوں کی روحیں علیین میں جمع ہوتی ہیں۔ بعد میں جو لوگ وہاں جاتے ہیں، اگر وہ بھی اللہ تعالیٰ کے خوش نصیب بندوں میں سے ہوتے ہیں تو وہ بھی وہیں جاتے ہیں۔
پھر وہ وہاں جمع ہوتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ ہاں جی، کیا رہا؟ یہ بتاؤ، فلاں کہاں ہیں؟ فلاں کا کیا ہوا؟ اس طرح سب ایک دوسرے کے احوال پوچھتے ہیں۔
لہٰذا علیین اللہ تعالیٰ کے صالحین اور مقربین بندوں کی روحوں کا مستقر ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان خوش نصیب بندوں میں شامل فرما دے۔ آمین۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




