سوال 7740
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الشیخ محترم کیا میت کے لیے لفظ مرحوم لکھ سکتے ہیں یا بول سکتے ہے؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی ہاں، میت کے لیے لفظ ’’مرحوم‘‘ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ عربی زبان میں وسعت ہوتی ہے۔ مرحوم کا معنی ہے: تُرْجَى لَهُ الرَّحْمَةُ، یعنی اس کے لیے رحمت کی امید رکھنا اور دعا کرنا۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




