سوال (1439)

بڑے جانور میں قربانی کے سات حصے ہوتے ہیں ، کیا ان حصوں میں سے کوئی حصہ بے نمازی لے سکتا ہے ؟ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بے نمازی کے شامل ہونے کی وجہ سے تمام لوگوں کی قربانی پر اثر پڑتا ہے ؟

جواب

اگر کوئی انسان زیادہ تقویٰ کا مالک ہے ، وہ اس طرح کے لوگوں کو شامل کرنے سے بچتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو ضرور اجر دے گا ، اگر وہ شامل ہوجاتا ہے تو بھی ان شاءاللہ قربانی پرکوئی اثر نہیں پڑتا ہے ۔ شرعی حیثیت سے کوئی سختی نہیں ہے ، باقی اس کا نماز چھوڑنا ذاتی فعل ہے ، جس کے بارے میں اس شخص سے اللہ تعالیٰ ضرور پوچھے گا ، آپ کی قربانی میں ان شاءاللہ کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ