اے یو کریئیٹرز AU Creators، مختلف مسائل کا واحد حل

🔹یہ کیا ہے؟
یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جس میں ڈیجیٹل کریئٹرز کو ایجوکیٹ کرنے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تاکہ جو بھی کریئٹر کوئی کام کرنا چاہتا ہے، تو بہتر سے بہتر طریقے سے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکے. اے یو کریئٹرز AU Creators کا سلوگن ہے:
“Let’s Unlock Creativity”.
آئیے اور اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو تلاش کیجیے۔
🔹اس میں کیا ہوتا ہے؟
اس میں اردو، عربی اور بالخصوص اسلامک پوسٹس ڈیزائننگ/ مختصر ویڈیو ایڈیٹنگ/ وائس اوور کو بہتر سے بہتر طریقے سے سرانجام دینا سکھایا جاتا ہے۔
کون سا ٹول استعمال کیا جاتا ہے؟
ڈیزائننگ اور ایڈیٹنگ کے لیے کینوا سافٹ ویئر استعمال کیا جاتا ہے۔ اور جو بھی اے یو کریئٹرز ٹیم کا حصہ بنتا ہے، اسے فری میں کینوا پرو کا اکاؤنٹ مہیا کیا جاتا ہے۔ تاکہ ڈیزائننگ اور ایڈیٹنگ کے دوران کسی قسم کی مشکل نہ ہو۔
🔹اے یو کریئیٹرز بنیادی مسائل کا واحد حل:
اس وقت جو لوگ سوشل میڈیا پر یہ کام کر رہے ہیں، ان میں سے تقریبا ہر ایک کو کئی ایک مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مثلا:
1۔ مستند مواد (ٹیکسٹ) کی تلاش
2۔ ڈیزائننگ کے لیے خوبصورت ایلیمنٹس (مثلا شیپس، ایمجز، خطاطی وغیرہ) کا مسئلہ
3۔ ڈیزائن شدہ ایڈٹ ایبل فائل کو محفوظ کرنے کا مسئلہ تاکہ بوقت ضرورت ان میں دوبارہ تبدیلی کی جاسکے۔
4۔ ڈیزائن شدہ فائنل پوسٹس کو کسی جگہ سٹور کرنے کا مسئلہ تاکہ بوقت ضرورت انہیں تلاش کیا جاسکے۔
5۔ ڈیزائن شدہ پوسٹس کو ویڈیو میں کنورٹ کرنے کا مسئلہ۔
اس قسم کے بنیادی مسائل ہر وہ شخص بآسانی سمجھ سکتا ہے، جو اس فیلڈ سے ذرا بھی تعلق رکھتا ہے۔
اے یو کریئٹرز AU Creators کے پلیٹ فارم پر ان تمام مسائل کا حل سکھایا جاتا ہے۔ الحمدللہ۔
سوشل میڈیا پر بہت سارے لوگ اور ادارے کام کر رہے ہیں، الحمدللہ، روزانہ کی بنیاد پر وہ پوسٹس شیئر کرتے ہیں، لیکن اگر آپ ان تمام پوسٹس کو کسی ایک جگہ دیکھنا چاہیں، یا ان ہزاروں پوسٹس میں سے کسی پوسٹ کو تلاش کرنا چاہیں، یا اس میں استعمال کردہ ٹیکسٹ کو استعمال کرنا چاہیں، یا کسی پوسٹ کو ری ڈیزائن کرنا چاہیں، تو یہ سب سہولیات آپ کو کہیں نظر نہیں آئیں گی.
ہم ایک عرصے سے ان چیزوں کو نوٹ کر رہے تھے، اور اپنے انداز سے ان کے حل کے لیے کوشش بھی جاری تھی، اس سلسلے کی پہلی کڑی العلماء ڈاٹ او آرجی کا ’پوسٹ کارڈ سیکشن’ تھا، جو درحقیقت آج سے کچھ سال پہلے العلماء ٹیم نے اپنی آسانی کے لیے بنایا تھا، لیکن اب وہ اس قابل ہے کہ اس سے دیگر لوگ بھی مستفید ہوسکتے ہیں، ملاحظہ کیجیے:

پوسٹ کارڈز


یہاں آپ کو ہزاروں پوسٹس بمع ٹیکسٹ کاپی پیسٹ، تلاش وغیرہ کی سہولت کے ساتھ ایک ہی جگہ پر نظر آئیں گی۔ اور دن بہ دن الحمدللہ اس میں فیچرز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔
اے یو کریئٹرز AU Creators اسی سلسلہ کی اگلی کڑی ہے، کہ اب ان تمام سہولیات سے صرف العلماء ٹیم نہیں، بلکہ کوئی بھی ڈیجیٹل کریئٹر فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
کون شمولیت اختیار کرسکتا ہے؟
اے یو کریئٹرز AU Creators میں دو طرح کے لوگ ہیں:
1۔ایک وہ جو الحمدللہ ان ٹولز کو بہترین طریقے سے استعمال کر رہے ہیں، انہیں شامل کیا جاتا ہے، تاکہ وہ مزید بہتری کے لیے آپس میں تبادلہ خیال کرسکیں اور اسی طرح تاکہ وہ اپنی مہارت دوسروں میں بھی منتقل کریں، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں۔
2۔ دوسرے وہ لوگ جو سیکھنا چاہتے ہیں، انہیں بالکل بنیادوں سے لے کر گائیڈ کیا جاتا ہے، تاکہ وہ بالکل زیرو سے شروع کرکے ان بنیادی سکلز پر دسترس حاصل کرسکیں۔
🔷➖اے یو کریئٹرز AU Creators➖🔷