Avatar photo

حیات عبد اللہ

حیات عبداللہ صاحب سینئر کالم نگار ، شاعر، ادیب اور صاحب الرائے شخصیت کے حامل ہیں،اسلامی تعلیمات اور نظریات پر بھی عمیق نظر رکھتے ہیں، ان کے قلم کی جولانیاں ہمیشہ اسلام ،اسلامیان، وطن عزیز اور امت کے دفاع میں صرف ہوئی ہیں۔حیات صاحب کی ادبی اور صحافتی زندگی عشروں پر محیط ہے، آپ کئی ایک کتب کے مصنف بھی ہیں، ان کی قابل قدر کاوش ان اشعار کی تحقیق اور اصلاح ہے جو ہمارے ہاں زباں زد عام ہیں یا قومی اخبارات میں جید کالم نگار اپنے کالموں کے اندر استعمال کرتے ہیں مگر وہ بے وزن یا نادرست ہوتے ہیں۔ ان اشعار کی اصلاح کا تعاقب بھی انہوں نے خوب کیا ہے۔ ان کے کالموں کا مجموعہ کتب کی شکل میں شائع ہو چکا ہے، جسے ادبی حلقوں میں خوب سراہا جارہا ہے۔