عالم دین، ایک دینی ادارے جامعہ لاہور الاسلامیہ (رحمانیہ) لاہور سے فاضل ہیں، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم اے اردو، بعد ازاں دی یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل مکمل کیا۔ العلماء ادارے کے ساتھ ایک عرصہ سے وابستگی اختیار کیے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ تحقیق، تصنیف، تدریس،خطابت وغیرہ کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔ ایک سرکاری سکول اور ایک پرائیویٹ کالج میں ٹیچنگ کر رہے ہیں۔ دلچسپی کے موضوعات میں عقیدہ، سیاسہ شرعیہ، تقابل ادیان اور جدید فقہی مسائل ہیں۔ اب تک مختلف موضوعات پر سو کے قریب کالمز اور مضامین لکھ چکے ہیں۔ العلماء کے ساتھ بطور ریسرچ فیلو منسلک ہیں اور مقالات سیکشن کے ذمہ داران میں سے ہیں۔