سوال (2920)

التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، فَإِنَّكُمْ إِذَا قُلْتُمُوهَا أَصَابَتْ كُلَّ عَبْدٍ لِلَّهِ صَالِحٍ فِي السَّمَاءِ وَالأَرْضِ، أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ

اس کا مکمل سلیس اردو ترجمہ کیا بنے گا؟

جواب

زبانی عبادتیں، جسمانی عبادتیں اور مالی عبادتیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اے نبی آپ پر سلامتی، اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں۔ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر سلامتی ہو۔ (پس جب تم یہ کہہ دو گے تو زمین و اسمان میں ہر اللہ کے نیک بندے کو یہ سلام پہنچ جائے گا) میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ