سوال

ساڑھے اٹھارہ مرلہ پلاٹ   ہے  ۔تین بھائی اور تین بہنیں ہیں، تقسیم کیسے ہوگی؟

جواب

الحمدلله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!

وراثت کی تقسیم کا اصول یہ ہے کہ بھائی کو بہن کے مقابلے میں دو گنا ملتا ہے۔ ویسے تو ایسی صورت حال میں وراثت کو نو حصوں میں تقسیم کرنا چاہیے، تاکہ ہر بھائی کو دو ، اور ہر بہن کو ایک حصہ مل جائے۔ لیکن یہاں چونکہ ساڑھے اٹھارہ مرلے کو  9 پر تقسیم کرنا مشکل ہے، لہذا اس مسئلے کے حل کے لیے، اس کی اکائیوں کو بڑھا  کر 9 پر تقسیم کیا جائے گا۔ تفصیل حسبِ ذیل ہے:

ایک مرلے میں نوسرساہیاں ہوتی ہیں۔اور ایک سرساہی میں تیس سکیئر فٹ ہوتے ہیں۔ اس طرح ساڑھے اٹھارہ مرلے کے 4995  سكيئر فٹ بنتے ہیں۔اس4995کو جب نو پر تقسیم کرتے ہیں تو 555 سکیئر فٹ ایک کا حصہ بنتا ہے۔تو555 سکیئرفٹ ایک ایک بہن کو مل جائے گا۔اور555کو جب دگنا کریں 1110بن جائے گا۔

اس کا مطلب یہ ہوا 1110سکیئرفٹ ہر بھائی کو ملیں گے۔اور 555 سکیئر فٹ  ہربہن کو ملیں گے۔

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين

مفتیانِ کرام

فضیلۃ الشیخ  ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  سعید مجتبی سعیدی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ عبد الرؤف بن  عبد الحنان حفظہ اللہ