سوال (1785)

سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

“مَنْ كَانَ لَهُ سَعَةٌ وَلَمْ يُضَحِّ، ‏‏‏‏‏‏فَلَا يَقْرَبَنَّ مُصَلَّانَا” [سنن ابن ماجه : 3123]

«جس شخص کو (قربانی کی) وسعت ہو اور وہ قربانی نہ کرے، تو وہ ہماری عید گاہ کے قریب نہ پھٹکے»
کیا یہ روایت صحیح ہے ؟

جواب

جی ، بعض علماء نے اس روایت کی تحسین کی ہے ، البتہ اس روایت کے مرفوع اور موقوف ہونے میں اختلاف کیا ہے ، اکثر علماء کا رجحان یہ ہے کہ یہ موقوف روایت ہے ، حکماً اس کو مرفوع کہا جاتا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ