سوال (4909)
کیا “والسلام علی من اتبع الھدی” مسلمانوں کا مسلمانوں کو لکھنا ثابت ہے؟ اور کیا مسلمان مسلمانوں کو لکھ سکتے ہیں؟
جواب
اس طرح ثابت تو نہیں ہے کہ مسلمان مسلمان کو اس طرح لکھے، باقی ذاتی طور پر کسی کا اپنا موقف ہو سکتا ہے، یہ انتھائی سخت موقف ہے، یہ اس بات کی عکاسی ہوگی کہ لکھنے والا سامنے والے کو مسلمان نہیں سمجھتا، سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چاہیے، جو ظاہراً کلمہ گو ہے، بظاہر ہمیں اللہ کا منکر، فرشتوں کا منکر اور کلمے کا منکر دیکھنے میں نہیں آ رہا، ظاہری اعمال کو دیکھتے ہوئے اس کو مسلمان ہی کہا جائے گا۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے ۔
“وَلَا تَقُوۡلُوۡا لِمَنۡ اَلۡقٰٓى اِلَيۡكُمُ السَّلٰمَ لَسۡتَ مُؤۡمِنًا” [النساء: 94]
«اور جو تمھیں سلام پیش کرے اسے یہ نہ کہو کہ تم مومن نہیں»
ایسے الفاظ مسلمانوں کے لیے استعمال نہیں کرنے چاہیے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کافروں کے لیے استعمال کیے ہوں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ