سوال

ورچوئل کرنسیوں کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب

الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!

ورچوئل یا بٹ کوئن کرنسیاں  بہت کم عرصے میں  شرِمستطیر کی طرح پوری دنیا  میں پھیل گئی ہیں، حالانکہ  کئی ایک ماہرین کے بقول ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے، یہ محض وہم و خیال ہے۔    جبکہ بعض دیگر لوگ اس کو درست اور جائز قرار دیتے ہیں۔ ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ کم از کم ہمارے لیے ان کی حقیقت واضح نہیں، لہذا اس مشتبہ چیز کے استعمال، یا اس کے ذریعے لین دین اور کاروبار کو جائز قرار نہیں  دیا جاسکتا۔  واللہ اعلم

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين

مفتیانِ کرام

فضیلۃ الشیخ  ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ

فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ  سعید مجتبی سعیدی حفظہ اللہ

فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ