سوال
ہاؤس فنانسنگ کے لیےبینک سےقرضہ لیناشرعی طور پر کیساہے؟ کچھ تو کہتے ہیں،کہ یہ سود ہے۔لیکن بینک جو پیمنٹ کرتا ہے ،وہ کسٹمر کو نہیں دیتا، بلکہ مکان کے مالک کو دیتاہے،گویاکہ وہ چیز لے کر دے رہا ہے،اس پر وہ تھوڑا سانفع لیتاہے،کیا یہ سود کے زمرے میں آئےگا،یا نہیں؟ اس کی وضاحت فرما دیں۔
جواب
الحمدلله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!
بینک یہ قرض ہی دے رہا ہے ،صرف اتنی بات ہے، کہ رقم پکڑا اس کو رہا ہے ،جس سے اس نے مکان خریدا ہے۔ اور اسے بھی اسی کے کہنے پر دے رہا ہے،لہذا اس قرض پر جو بنک نفع لے گا، وہ قرض پر نفع ہے ،اور صریح سودہے۔
وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين
مفتیانِ کرام
فضیلۃ الشیخ ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ
فضیلۃ الدکتور عبد الرحمن یوسف مدنی حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبی سعیدی حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ حافظ عبد الرؤف سندھو حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ ابو محمد إدریس اثری حفظہ اللہ