سوال (1842)

احادیث کی کتب میں لزوم جماعت کے متعلق جو احادیث آئی ہیں جیسا کہ “ید الله مع الجماعة” سب سے پہلے یہ بتائیں کہ اس جماعت مراد کیا ہے ؟ کیا آج کل کی اہل حدیث تنظیمیں اس سے مراد ہو سکتی ہیں ؟

جواب

تمام تنظیمیں اور جماعتیں اس طرح کی روایات سے خود کو شرعی جماعت ثابت کرتی ہیں ، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ان احادیث میں ان جماعتوں کا تذکرہ ہے ، جس کی امارت ایک ہی خلیفہ کے پاس ہو ، وہ شرعی حدود کو نافذ کر سکتا ہے ، سب اس کے تابع ہوں ، وہ آمر ہو ، باقی سب مامور ہوں ، اسی کی بیعت حدیث میں ذکر ہوئی ہے ، باقی جو جماعتیں ہیں ، ان کا ایک نظام ہے ، وہ جماعتیں احادیث کی کما حقہ مصداق ہوں ، ایسا نہیں ہے ، اللہ تعالیٰ توفیق دے کہ ایک ایسا سلسلہ قائم ہو جو ایک امارت کے تحت قائم ہو ، اگر بمعنی اجتماعیت لیں تو انفرادیت سے اولی ہے کہ ہم مل جل کر رہیں ، بس زیادہ سے زیادہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ