سوال (4465)

“أرْبَعُ رَكَعاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ، يَعْدِلْنَ بِصَلاةِ السَّحَرِ”

محترم اس حدیث کا حکم کیا ہے؟

جواب

یہ ضعیف روایت ہے۔ اسکی کوئی بھی سند معتبر نہیں۔ [مصنف ابن أبي شيبة: 5940]

حَدَّثَنا أبُو بَكْرٍ قالَ: حَدَّثَنا جَرِيرٌ، عَنْ أبِي شَيْبانَ، عَنْ أبِي صالِحٍ، *قالَ: قالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: «أرْبَعُ رَكَعاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ، يَعْدِلْنَ بِصَلاةِ السَّحَرِ» [مصنف ابن أبي شيبة ٢/‏١٦ — أبو بكر بن أبي شيبة (ت ٢٣٥]

مرسل روایت ہے. سندہ ضعیف
البتہ ظہر سے پہلے اور بعد میں دو دو کرکے چار چار رکعات پڑھنا تو ثابت ہے۔ [ترمذی: 428، سندہ صحیح]
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ

دو دو کر پڑھنا مرفوعا ثابت نہیں ہے البتہ جائز ہے اور ظہر سے پہلے چار رکعات ایک سلام سے پڑھنا اولی ہے۔
والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ