سوال (2805)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ “أكرموا الخبز”
«روٹی کی عزت کرو»
[صحيح الجامع : 1219 ، حسن ]
جواب
علی الراجح یہ روایت ان الفاظ سے جمیع اسانید و شواہد کے ساتھ ضعیف ومنکر ہے، ثقات حفاظ میں سے کسی نے اسے بیان نہیں کیا ہے سوائے کذاب ومنکر الحدیث و مجاہیل، ضعاف کے، حاکم کی تصحیح تساہل پر مبنی ہے وہ تو اکثر موضوع وسخت ضعیف السند روایات پر بھی ایسا کہہ دیتے ہیں، البتہ اناج بھی رب العالمین کی نعمت ہے اسے ضائع نہیں کرنا چاہیئے ہے بلکہ ضرورت کے مطابق استعمال کیا جائے اور شکر بجا لایا جائے
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب
والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ