سوال (3123)
“اصحابی کالنجوم” والی روایت کا کیا حکم ہے؟
https://www.facebook.com/share/v/1AtHSMoVmc/
اس ویڈیو میں جو روایت بیان کی گی ہے، اس کا حکم کیا ہے؟ کیا یہ حدیث ضعیف ہے؟
جواب
حدیث تو سندا قابل قبول نہیں ہے، ضعیف ہے، درایتاً بھی ضعیف ہی قرار پاتی ہے، ناقابل فہم ہے، یہاں اس کی تفصیل کا موقع نہیں ہے، باقی اسحاق جھالوی ایک بدعقیدہ انسان تھا، اپنی بدعقیدگی کے ساتھ رخصت ہوا ہے، اس نے اس بیان میں تجاوز کیا ہے، بس اس کو صحابہ کرام پر طعن و تبرا کا موقع مل گیا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ