سوال (793)

“الا صلوا فی الرحال” اذان کے بعد کہنا ہے یا اذان کے اندر اگر اندر کہنا ہے تو کون سے الفاظ کے بعد کہنا ہے ؟

جواب

“حی علی الصلاۃ” اور “حی علی الفلاح” کے بجائے “الا صلوا فی الرحال” کہیں گے ۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

اس کی تین صورتیں ہیں ، ایک صورت یہ ہے کہ “حی علی الصلاۃ” کی جگہ کہہ دیں ، ایک صورت یہ ہے کہ “حی علی الصلاۃ” کے بعد کہیں اور ایک صورت یہ ہے کہ پوری اذان کے بعد کہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ