سوال           (104)

سیدنا انس بن مالک فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت بستر پر آتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے ۔

“الحمد لله الذي كفاني وآواني ، الحمد لله الذي أطعمني وسقاني ، الحمد لله الذي من علي فأفضل، اللهم إني أسألك بعزتك أن تنجيني من النار”.

جس نے یہ دعا پڑھی ہے ، گویا اس نے اللہ تعالیٰ کی تعریف مخلوقات کی مختلف قسم کی تمام تعریفات کے ساتھ کی ہے ۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ روایت صحیح ہے ؟

جواب

اس روایت کو امام ابن السنی نے “عمل اليوم والليلة” میں ، امام بیھقی نے “شعب الإيمان” اور امام حاکم نے ذکر کیا ہے۔

یہ روایت صحیح ہے ، امام البانی رحمہ اللہ  “سلسلہ صحیحہ” میں بھی لائے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ