سوال (4028)

“الخبيثات للخبيثين والخبيثون للخبيثات” کیا اس کا تعلق آخرت کے ساتھ ہے کہ زانی اور زانیہ آخرت میں اکھٹے رہیں گے؟

جواب

آخرت میں جو گہنگار ہونگے، جو جہنم کے حقدار ہونگے، کچھ وقتی بھی ہونگے، کچھ دائمی ہونگے، خواہ وہ سود کی وجہ سے ہوں، خواہ بدکاری کی وجہ سے ہوں، وہ تو الگ موضوع ہے، اس آیت کو آخرت سے جوڑنا صحیح نہیں، باقی جُزوی طور پر ایسا ہونے والا ہے، کیونکہ دونوں ہی گہنگار ہیں تو وہیں جہنم میں ہونگے، اس آیت کا تعلق دنیاوی زندگی سے ہے، برے بندہ اچھے جگہ شادی نہیں کر سکتا ہے، بری بندی اچھی جگہ شادی نہیں کر سکتی ہے، یہ کوئی قاعدہ کلیہ نہیں ہے، باقی یہ بات ضمن میں آگئی ہے کہ عموماً ایسے ہوتا ہے، یہ یہاں اس معنی میں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ