سوال (2603)

کیا یہ دعا نیا گھر یا دکان وغیرہ لیتے بھی پڑھ سکتے ہیں؟
“اللهم إني أسألك خيرها وخير ما جبلتها عليه، وأعوذ بك من شرها ومن شر ما جبلتها عليه” [سنن ابي داؤد: 2160]
اگر جواز ہے تو کیا گھر یا دکان کے کسی حصے پر ہاتھ رکھ کر پڑھ سکتے ہیں یا ایسے ہی پڑھ لیں۔

جواب

یہ دعا فقط دو جگہ ہی پڑھنےکی ہے، عورت کو گھر لاکر یا سواری کو خرید کر البتہ دکان اور گھر وغیرہ کے لیے خیر کی عمومی دعائیں پڑھ سکتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ