سوال (2336)

“اللهم طهر قلبی من کل ما لا یرضیك عنی”

کیا یہ دعا صحیح ہے، نیز شیخ حوالہ بھی ذکر کردیں۔

جواب

مجھے ان الفاظ سے کوئی روایت کسی جگہ بھی نہیں ملی ہے اور نہ ہی کبھی کہیں پڑھی اور نظر سے گزری ہے، البتہ جو دعائیہ کلمات عمدہ ہوں معانی و مفاہیم کے اعتبار سے ان کے ساتھ رب العالمین سے دعا کرنا بالکل صحیح ہے۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ