سوال 6889
“اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَوَسِع لِي فِي دَارِي وَبَارِكْ لِي فِيمَا رَزَقْتَنِي”
اے اللہ میرے گناہ بخش دے اور میرے گھر میں کشادگی دے اور میرے رزق میں برکت دے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “کیا ان دعائیہ کلمات نے کچھ چھوڑا؟” (یعنی ان میں دین ودنیا کی ساری بھلائیاں آگئی ہیں)۔
(جامع ترمذی: 3500/ حسن لغيره)
اس روایت کی تحقیق درکار ہے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ! روایت تو صحیح ہے اکثر علماء نے اس کو قبول کیا ہے، البتہ اس میں اس کو پڑھنا کہاں ہے؟ بعض لوگ وضو کے درمیان پڑھتے ہیں تو تحقیقی بات یہ ہے کہ آپ اس کو نماز کے بعد ہے یا نماز میں کہیں بھی پڑھ سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شیخ محترم اس کی مکمل تحقیق و تخریج درکار ہے؟
جواب: دیے گئے لنک میں مکمل تفصیل موجود ہے:
باب:۔۔۔, حدیث نمبر:3500, سنن ترمذي, https://islamicurdubooks.com/hadith/hadith-.php?bookid=6&hadith_number=3500
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




