سوال (1348)

كيا الله تعالى كی صفات ميں “المعطي” ثابت ہے ؟

جواب

“المعطی” عطا کرنے والا ، اللہ ہی عطا کرنے والا ہے ، وہ جسے دینا چاہے اس سے کوئی نہیں روک سکتا اور وہ جس کو محروم کرنا چاہے اسے کوئی دے نہیں سکتا ، اس کی عطا و نوازش کی کوئی حد نہیں ۔ قرآن مجید میں یہ نام موجود نہیں ہے ، البتہ حدیث میں ثابت ہے ۔

“وَاللهُ المُعْطِي وَأَنَا القَاسِمُ” [صحیح البخاری : 3116]

“اللہ تعالیٰ دینے والا اور میں تقسیم کرنے والا ہوں”

فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ