سوال (4207)
کیا دو سجدوں کے درمیان جلسے والی دعا ضعیف ہے؟
“اَللّٰهُمَّ اغفِرلِی وَارحَمنِی وَ عَافِنِی وَاهدِنِی وَارزُقنِی”
جواب
یہ دعا دو سجدوں کے درمیان پڑھنا ثابت نہیں۔ [ترمذی : 284]
حبیب بن ابی ثابت (مدلس) کا عنعنہ ہے، سماع کی تصریح ثابت نہیں، سندہ، ضعیف، سجدوں کے درمیان صراحتا جو دعا ثابت ہے وہ یہ ہے:
رَبِّ اغْفِرْ لِي، رَبِّ اغْفِرْ لِي، [ابوداود : 874 ، سندہ حسن]
تعداد متعین نہیں، جتنی مرتبہ چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث احمد بن احتشام حفظہ اللہ