سوال (1295)
کیا حدیث مبارکہ کے ان الفاظ کا یہ ترجمہ کرنا درست ہے
“تلزم جماعت المسلمین و امامهم”
“مسلمان ملک اور اسکے حکمران کو لازم پکڑ لو”
جواب
جماعت کا معنی ملک کیسے ہو گیا ہے ، یعنی ہم ایک عمومی معنی کو کس قرینہ سے خاص کر رہے ہیں ؟ بہرحال جماعت کو یعنی مسلمانوں کی جماعت کو لازم پکڑنے کا کہا گیا ہے ناکہ ملک کو لازم پکڑنے کا کہا گیا ہے ۔
فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ
یہ درست نہیں ، تحریف ہے اور اپنے عزائم و مقاصد کے لئے شریعت کا استعمال!
اسلام میں اس طرح سے وقتی جزوی اور وطنی حکومتوں کا کوئی تصور نہیں۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ
مسلمانوں کی ایک کلی اجتماعیت ہے اور ایک جزوی اجتماعیت ہے۔ کلی اجتماعیت امت کی سطح پر ہے جبکہ جزوی اجتماعیت ملکی سطح پر ہے۔ معروف باتوں میں ان دونوں سے وابستہ رہنا چاہیے۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ