سوال 6757
“آپ فرماتے تھے کہ عورتیں، شریف شوہروں پر غالب آجاتی ہیں اور کمینے شوہر بیویوں پر غالب آجاتے ہیں، میں پسند کرتا ہوں کے شریف و کریم رہوں (چاہے) مغلوب رہوں اور میں اسے پسند نہیں کرتا کہ کمینہ اور بد اخلاق ہوکر ان پر غالب آجاؤں.”
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
ایسی کوئی حدیث ثابت ہے؟ مشائخ حضرات رہنمائی کریں
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ! ہمارے علم میں ایسی کوئی صحیح حدیث موجود نہیں ہے، واللہ اعلم۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شیخ میں نے جہاں پڑھی تھی وہاں “روح المعانی” کتاب کا حوالہ تھا واللہ اعلم یہ درست تھا یا نہیں؟
جواب: یہ لنک دیکھ لیں یہ موضوع اور من گھڑت سی ایک روایت ہے، جو آپ نے بتائی، وہ اس میں تفصیل موجود ہے۔ ابنِ عساکر کے حوالے سے انھوں نے ذکر کیا ہے اور تفصیلی بحث کی ہے اس کے اوپر۔
جس شخص کی بیوی اس سے ڈرے کیا وہ کمینہ ہے؟ https://share.google/QuRIjv3R06c573Xm4
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




