سوال (3415)
“ربنا ولك الحمد” رہنے سے امام اور منفرد کی نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب
“ربنا ولك الحمد” کے حکم بارے علماء کا اختلاف ہے کہ یہ سنت ہے یا پھر واجب، اگر علماء کے اقوال کا تتبع کیا جائے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس کا حکم جمہور علماء کے ہاں سنت کا ہے۔ لہذا اگر نماز میں یہ رہ جائے تو سجدہ سہو سے اس کا تدارک ہو جائے گا، لیکن یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ بلا وجہ اس کو چھوڑ دینا مناسب نہیں ہے۔
والله تعالى أعلى وأعلم والرد إليه أفضل وأسلم.
فضیلۃ الباحث ابو دحیم محمد رضوان ناصر حفظہ