رفع الیدین اور علماء دیوبند

(1) : مولانا محمد شفیع دیوبندی لکھتے ہیں کہ
کبھی کبھی رفع الیدین بھی کر لیا کرو کیونکہ اگر قیامت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمالیا کہ تم تک میری یہ سنت بھی صحیح طریقے سے پہنچی تھی تم نے اس پر عمل کیوں نہیں کیا تو کوئی جواب نہ بن پڑے گا ۔
( ماہنامہ الشریعہ نومبر …2005)

(2) : فخر الدین احمد سابق صدر مدرس دار العلوم دیوبند فرماتے ہیں کہ
فقہاء احناف میں جن لوگوں نے رفع الیدین پر کراہت کی کوئی بات کہی ہے ۔وہ بیجا تشدد پر مبنی ہے اور اکابر دیوبند کے ذوق اعتدال کے منافی ہے ۔ (غیر مقلدین کیا ہیں جلد 1ص 515)