سوال (4009)

کیا ایسی روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہو کہ جس پر سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ راضی ہیں، اس پر میں اور اللہ تعالیٰ بھی راضی ہیں۔

جواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ:

«رَضِيتُ لأمتي ما رضي لها ابنُ أُمِّ عَبْدٍ»

[صحيح الجامع: 3509 – أخرجه البزار: 1986 مطولاً، و الطبراني في المعجم الأوسط: 6879 والحاكم5387]
جی ہاں یہ حدیث ثابت ہے، اس کا یہ مطلب نہیں لیا جائے کہ ایک چیز شریعت سے ثابت ہی نہ ہو، بندہ کہے کہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ راضی ہے تو اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی راضی ہے، جیسا کہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے عدم رفع الیدین والی روایت جو بیان کی جاتی ہے ، وہ روایت ثابت ہی نہیں ہے، اس روایت کو بیان کرکے اس روایت کو بیان کرتے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے، باقی یہ روایت ثابت ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ