سوال (1489)
“سلمان منا اھل البیت” اس روایت کا حوالہ اور تخریج درکار ہے ؟
جواب
“سلمان منا اهل البيت”
«سلمان ہمارے اہل بیت میں سے ہے»
[رواه الحاكم في المستدرك : 3/598 ، والطبراني : 6/261]
یہ روایت ضعیف ہے ۔
امام عجلونی رحمہ الله نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [كشف الخفاء 460/1]
شیخ حوت رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [أسنی المطالب 756]
امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں کثیر بن عبداللہ راوی ہے جسے جمہور نے ضعیف کہا ہے۔ [مجمع الزوائد 189/6]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني : ضعيف
فضیلۃ العالم عبداللہ عزام حفظہ اللہ