سوال (2460)
کیا ایسی کوئی حدیث ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ اپنی اولاد میں برابری رکھو، اگر کسی کو ترجیح دینی ہو تو ان میں سے تو بیٹیوں کے ساتھ حسن سلوک سے زیادہ پیش آؤ۔
جواب
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنھما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
“سَوُّوا بين أولادِكم في العطيَّةِ، فلو كنتُ مفضِّلًا أحدًا لفضَّلتُ النِّساءَ”
[التلخيص الحبير 1052/3، في إسناده سعيد بن يوسف وهو ضعيف، وذكر ابن عدي أنه لم يرو له أنكر من هذا زاد القاضي حسين في هذا الحديث بعد قوله العطية: حتى في القبل، وهي زيادة منكرة • أخرجه الحارث في المسند : 454، والطبراني 11/354، 11997، والبيهقي 12357 ]
لہذا یہ روایت ضعیف ہے۔
فضیلۃ العالم افضل اکرم حفظہ اللہ