فتح السلام بشرح صحیح البخاری الامام عصر حاضر کے عظیم عالم دین مولانا عبد السلام بھٹوی رحمہ اللہ کی تصنیف لطیف ہے، جس میں انہوں نے اصح الکتب بعد کتاب اللہ یعنی صحیح بخاری کی اردو زبان میں آسان اور مستند تشریح و توضیح کا اہتمام فرمایا ہے۔
اس کتاب کی کچھ جلدیں شارح مرحوم کی زندگی میں ہی زیور طبع سے آراستہ ہو چکی تھیں، لیکن یہ کتاب ابھی تکمیل کے مراحل کو نہ پہنچی تھی کہ حضرت حافظ صاحب مرحوم کو اللہ کی طرف سے بلاوا آگیا اور وہ اس جہانِ فانی سے کوچ کرکے حیات جاودانی اختیار کر گئے۔ ان کے بعد اس شرح کی تکمیل حافظ صاحب مرحوم کے صاحبزادے مولانا عمر بھٹوی (فاضل مدینہ یونیورسٹی) کر رہے ہیں۔
فتح السلام کی انٹرنیٹ پر تین جلدیں موجود ہیں جو بآسانی تلاش کرنے سے مل جاتی ہیں، جبکہ بقیہ جلدیں ابھی تک اپلوڈ نہیں ہو سکیں۔