سوال          6910

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مشائخ عظام! لا یمسہ الا المطھرون سے مراد کون ہیں اور بغیر وضو سجدہ سہو کیا جا سکتا ہے؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

“لَا یَمَسُّہُٗ اِلَّا الْمُطَہَّرُوْنَ”

اس سے مراد فرشتے ہیں اور “ہ” ضمیر جو ہے وہ راجع ہے لوحِ محفوظ کی طرف۔
بغیر وضو کے سجدہ تلاوت سجدہ شکر کیا جا سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ