سوال (4683)
سیدنا عبداللہ عمرو بن العاص رضی اللہ عنھما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“خَيْرُ الدُّعَاءِ دُعَاءُ يَوْمِ عَرَفَةَ، وَخَيْرُ مَا قُلْتُ أَنَا وَالنَّبِيُّونَ مِنْ قَبْلِي: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ” [سنن الترمذي: 3585]
«سب سے بہتر دعا عرفہ والے دن کی دعا ہے اور میں نے اب تک جو کچھ (بطور ذکر) کہا ہے اور مجھ سے پہلے جو دوسرے نبیوں نے کہا ہے ان میں سب سے بہتر دعا یہ ہے: «لا إله إلا اللہ وحده لا شريك له له الملک وله الحمد وهو علی كل شيء قدير» اللہ واحد کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے (ساری کائنات کی) بادشاہت ہے، اسی کے لیے ساری تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے» اس حدیث کی سند صحیح ہے؟
جواب
اس کی سند صحیح ہے، معروف دعا ہے، بکثرت یہ دعا پڑھنی چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ