سوال (4184)

غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے ہم نے آیت کریمہ:

“لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ”

اور سورۃ الفیل کا اجتماعی ورد شروع کیا ہے، ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق روزانہ یہ پڑھ کر دعا کرے، آپ سب سے گزارش ہے کہ اس نیکی میں شریک ہوں اور اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ گروپس میں شیئر کریں، اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو غزہ کے مسلمانوں کے لیے باعثِ رحمت بنائے، آمین۔
شیخ اس کے بارے میں وضاحت فرمائیں۔

جواب

گزارش یہ ہے کہ وقت ان چیزوں کا نہیں ہے، نہ ہی یہ طریقہ سنت سے ثابت ہے، عملی طور پر کوئی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے، اللہ کے فضل و کرم سے اٹھانے والے وہ قدم اٹھا بھی رہے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ