سوال (3731)

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: “لَا يَقْبَلُ اللَّهُ صَلَاةَ رَجُلٍ مُسْبِلٍ إِزَارَهُ” [سنن ابن ماجہ: 1239]

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی نماز قبول نہیں کرتا جو اپنا تہبند (کپڑا) ٹخنوں سے نیچے لٹکاتا ہے۔”
اس روایت کی سند صحیح ہے؟

جواب

یہ روایت علی الراجح ضعیف ہے، البتہ مرد کا ازار لٹکانا نماز اور غیر نماز میں جائز نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ

غالبا حوالہ درج کرتے ہوئے سہو ہوگیا ہے، سنن ابی داؤد کی ایک روایت ہے، اس کو بعض علماء نے ضعیف کہا ہے، بعض نے قبول کیا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ