سوال (3142)
اس روایت کی وضاحت فرمائیں، سیدنا ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
“لَمْ يَبْقَ مِنَ النُّبُوَّةِ إِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ “. قَالُوا : وَمَا الْمُبَشِّرَاتُ ؟ قَالَ : ” الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ “. [صحيح البخاري : 6990]
جواب
نبوت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے، اچھے خواب بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتے ہیں، بس اس کا ایک ربط ہے، اس لیے اس کو نبوت کے ساتھ ملا کر بیان کردیا گیا ہے، نبوت ختم ہوگئی ہے، اب اچھے خواب نیک اور اچھے خواب خوشخبری کی صورت میں باقی ہیں، جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں، خواب بندہ خود دیکھتا ہے یا بندے کے لیے کوئی اور دیکھتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




