سوال (4183)
اگر ایک عالم دین کہے کہ 1001 مرتبہ “لیس لھا من دون اللہ کاشفة” پڑھ کر دم کرے تو کینسر ختم ہو جاتا ہے تو یہ عمل بدعت مانا جائے گا؟
جواب
اسے علاج کے طور پر لیں، اس میں شرک بھی نہیں ہے، یہ دین کا حصہ بھی نہیں بلکہ طب سے تعلق رکھتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ان شاءاللہ، البتہ ان الفاظ و تعداد کو مسنون نہ سمجھیں۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
یہ مولانا مکی حجازی کا نسخہ ہے.
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شیخ مکرم مجرب وظائف جو مسنون ادعیہ یا آیات قرآنیہ پر مشتمل ہوں ان کا کیا حکم ہے؟
جواب: مباح/جائز ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
عدد میں تاثیر ہے، لیکن لوگ اسے مسنون بنا لیتے ہیں، مقرر کرنے سے بچنا بہتر ہیں، اگر تجربہ ہو تو سنت سمجھے بغیر عمل میں حرج نہیں۔ واللہ اعلم
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ
عدد قلیل تعامل صحابہ کرام رضوان الله تعالی علیھم اجمعین سے ثابت ہے لہزا عدد کثیر بھی جائز قرار پاتا ہے بس الفاظ کفر وشرک سے محفوظ ہوں۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ