سوال (648)

منابر الخطب ليست للوعظ فقط؛ بل للتبصير بأحداث الأمة؛ ففي البخاري . صلى أن النبي ﷺ ذكر على منبره أحوال القبائل الموافقة والمخالفة له أسلم وغفار وعُصَيَّة.

اس موقف پر سلف کا کیا حکم ہے ؟

جواب

بالکل حق بات ہے۔

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ

بالکل درست بات ہے، مسجد کے منبر و محراب سے وہ تمام شرعی رہنمائی دی جائے گی، جس کی معاشرے کو ضرورت ہے۔ ہمارے ہاں چونکہ سیاست میں اخلاقیات اور شریعت کی پاسداری کا عنصر ختم ہو گیا ہے، اس وجہ سے سیاسی باتیں مسجدوں میں کرنے سے اہل علم گریز کرتے ہیں یا اس سے منع کرتے ہیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس حوالے سے شرعی موقف کی وضاحت نہ کی جائے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ