سوال (4970)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:

“من سب أصحابي فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين”

کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

جواب

جی، یہ صحیح ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

بارك الله فيكم وعافاكم
جی یہ روایت بلاشبہ صحیح نہیں ہے، شیخ البانی رحمه الله تعالى نے عطاء بن ابی رباح کی مرسل روایت کی وجہ سے مجموعی طور پر حسن قرار دیا ہے جو مرجوح یے، یہ روایت ہرگز حسن لغیرہ کے درجہ پر نہیں ہے، رہا معاملہ صحابہ کرام رضوان الله تعالی علیھم اجمعین پر جرح و طعن کرنے والے کا تو
وہ سلف صالحین کے نزدیک رافضی و زندیق ہے اور اس پر لعنت کرنا جائز ہے، سیدنا علی المرتضی رضی الله عنہ، اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی الله عنہا سے سیدنا عثمان ذوالنورین رضی الله عنہ کے قاتلوں پر لعنت کرنا ثابت ہے، ایسے ہی قاتلان حسین پر لعنت کرنا صحابیہ کے عمل سے ثابت ہے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ