سوال (3784)

معروف روایت ہے کہ “من قام رمضان ایمانا و احتسابا غفرله ما تقدم من ذنبه” اس میں ہے کہ جس نے رمضان کا قیام کیا تو رمضان کے لفظ میں پورا مہینہ شامل ہے۔

جواب

لفظ رمضان پورے مہینے پر محیط ہے، دیگر ادلہ وقرائن سے اس کی تائید ہوتی ہے۔
جیسے ارشاد باری تعالیٰ ہے:

شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَىٰ وَالْفُرْقَانِ ۚ فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ

رمضان کا مہینا وہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا، جو لوگوں کے لیے سراسر ہدایت ہے اور ہدایت کی اور (حق و باطل میں) فرق کرنے کی واضح دلیلیں ہیں، تو تم میں سے جو اس مہینے میں حاضر ہو وہ اس کا روزہ رکھے
[البقرہ: 185]
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ