سوال (700)

سیدنا عبداللہ بن حبشی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

“مَنْ قَطَعَ سِدْرَةً صَوَّبَ اللَّهُ رَأْسَهُ فِي النَّارِ”

’’جس نے بیری کا درخت کاٹا اللہ اس کے سر کو جہنم میں الٹا لٹکائے گا‘‘۔[سننِ ابی داود : 5239]

سُئِلَ أَبُو دَاوُدَ عَنْ مَعْنَى هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ : هَذَا الْحَدِيثُ مُخْتَصَرٌ، يَعْنِي مَنْ قَطَعَ سِدْرَةً فِي فَلَاةٍ يَسْتَظِلُّ بِهَا ابْنُ السَّبِيلِ وَالْبَهَائِمُ ؛ عَبَثًا وَظُلْمًا بِغَيْرِ حَقٍّ يَكُونُ لَهُ فِيهَا، صَوَّبَ اللَّهُ رَأْسَهُ فِي النَّارِ.

جواب

جی یہ روایت صحیح ہے ، طبرانی اور جامع صغیر میں من سدرة الحرم کے الفاظ بھی ہیں۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ