سوال (1529)

“حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ كَانَ لَهُ سَعَةٌ، وَلَمْ يُضَحِّ، فَلَا يَقْرَبَنَّ مُصَلَّانَا”.
[سنن ابن ماجه ، كتاب الأضاحي ، باب الأضاحي ، واجبة هي أم لا : 3123]

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس کے پاس (قربانی کرنے کہ کی )گنجائش ہو اور وہ قربانی نہ کرے تو اسے چاہیے کہ ہماری عید گاہ کے قریب بھی نہ آئے۔
کیا یہ روایت سنداً صحیح ہے ؟

جواب

حدیث صحیح ہے ، لیکن مرفوع اور موقوف ہونے میں اختلاف ہے ، زیادہ علماء موقوف کو ترجیح دیتے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ