سوال (3471)
“نَيْلُ الْفَرقَدَيْن” کیا ہے؟
جواب
” نَيْلُ الْفَرقَدَيْن” یہ انور شاہ کشمیری حنفی صاحب کی رفع الیدین سے متعلق کتاب ہے، فرقد کتب شمال کے قریب ایک روشن ستارے کا نام ہے اور اس کے پہلو میں ایک اور ستارہ ہوتا ہے جو اس سے کم روشن ہوتا ہے تو ان دونوں ستاروں کو فرقدان کہتے ہیں، تو نیل الفرقدین کا مطلب ہے، “دو روشن ستاروں کو حاصل کرنا” اب مصنف نے یہ نام کس مناسبت سے رکھا ہے؟ تو یہ کتاب کے مقدمے کو دیکھ کر ہی پتہ چلے گا۔
واللہ اعلم۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ