سوال (2594)
“يَا رَبِّ لَكَ الْحَمْدُ كَمَا يَنْبَغِى لِجَلَالِ وَجْهِكَ وَ عَظِيمِ سُلْطَانِكَ”
اس کی فضیلت پر کوئی حدیث صحیح سند سے منقول ہے؟
جواب
جی، اس کی فضیلت پر کوئی صحیح حدیث نہیں ہے۔ ایک روایت میں اسکی فضیلت موجود ہے لیکن اسکی سند میں قدامہ بن ابراہیم الجمحی نامی راوی ضعیف ہونے کی وجہ سے اس روایت کو امام البانی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
فضیلۃالباحث اسداللہ بھمبھوی حفظہ اللہ