کیا قربانی کے جانور میں بے نمازی کے شامل ہونے کی وجہ سے تمام لوگوں کی قربانی پر اثر پڑتا ہے؟
سوال (1439)
بڑے جانور میں قربانی کے سات حصے ہوتے ہیں ، کیا ان حصوں میں سے کوئی حصہ بے نمازی لے سکتا ہے ؟ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بے نمازی کے شامل ہونے کی وجہ سے تمام لوگوں کی قربانی پر اثر پڑتا ہے ؟
جواب: اگر کوئی انسان زیادہ تقویٰ کا مالک ہے ، وہ اس طرح کے لوگوں کو شامل کرنے سے بچتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو ضرور اجر دے گا ، اگر وہ شامل ہوجاتا ہے تو بھی ان شاءاللہ قربانی پرکوئی اثر نہیں پڑتا ہے ۔ شرعی حیثیت سے کوئی سختی نہیں ہے ، باقی اس کا نماز چھوڑنا ذاتی فعل ہے ، جس کے بارے میں اس شخص سے اللہ تعالیٰ ضرور پوچھے گا ، آپ کی قربانی میں ان شاءاللہ کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ