سوال (2879)

کل پانچ بھائی اور ایک بہن کے ما بین 27 کنال رقبہ تقسیم کرنا ہے، یاد رہے کہ والدین نہیں ہیں۔

جواب

للذكر مثل حظ الأنثيين کے تحت 11 حصے کر لیں۔ اس حساب سے 4.90 کنال ہر بھائی کو، اور 2.45 کنال ایک بہن کو ملے گا۔

فضیلۃ الباحث ابو دحیم محمد رضوان ناصر حفظہ اللہ

نیچے شیخ نے آپ کے حصے بتا دیئے ہیں، البتہ شیخ کا جواب اس پس منظر میں ہے کہ جو آپ نے لکھا ہے کہ والدین نہیں ہیں تو اس سے مراد یہ ہے کہ جسکی جائیداد تقسیم کی جا رہی ہے یعنی جو میت ہے یعنی جو ان بچوں کا باپ یا ماں ہے، اس کے والدین نہیں ہیں اور اس میت کی بیوی یا شوہر بھی نہیں ہیں، اگر معاملہ یہ نہیں تو پھر جواب مختلف ہو گا۔

فضیلۃ الباحث ارشد محمود حفظہ اللہ